Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

زینب قتل کیس ،عدالت کا ملزم عمران علی کے وکیل کو کئی ہفتے کی مہلت دینے سے انکار

زینب قتل کیس ،عدالت کا ملزم عمران علی کے وکیل کو کئی ہفتے کی مہلت دینے سے انکار
March 12, 2018

لاہور (92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے زینب کے قاتل عمران علی کی سزائے موت کے خلاف اپیل میں تیاری کے لئے اس کے وکیل کو کئی ہفتےکی مہلت دینے سے انکار کر دیا ۔ جیل سپرٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مجرم کاعدالتی ریکارڈ اور رپورٹ طلب کر لی گئی ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس شہرام سرور چودھری پر مشتمل دو رکنی بنچ نے اپیل کی سماعت کی ۔
سماعت کے موقع پر زینب کے والد حاجی امین اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئے ۔
مجرم عمران کے وکیل اسد جمال نے استدعا کی کہ انہیں تیاری کے لئے کئی ہفتوں کی مہلت چاہئے جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ منگل تک تیاری کر کے آئیں ورنہ ملزم کی طرف سے سرکاری وکیل فراہم کیا جائے گا ۔
مجرم عمران نے اپیل میں موقف اختیار کیا کہ دوران ٹرائل اس نے عدالت کا قیمتی وقت بچانے کے لئے اقرار جرم کیا، اسے رعایت ملنی چاہئے ۔
حاجی امین کے وکیل اشتیاق چودھری نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ ٹرائل جلد مکمل کر کے مجرم کوسر عام سزا دی جائے ۔
زینب کے والد حاجی امین نے کہا کہ مجرم کو سرعام لٹکانا چاہئے۔
انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت نے مجرم عمران کو زینب قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر چار مرتبہ سزائے موت، عمر قید اور بتیس لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنائی تھیں ۔