زینب قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت کل ہو گی
اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے زینب قتل ازخود نوٹس کیس سماعت کیلیے مقرر کر دیا۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کل کیس کی سماعت کرے گا۔
جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن بھی بینچ میں شامل ہیں۔
چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے واقعے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کی تھی۔ آئی جی پنجاب سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرا چکے ہیں۔