زیر تعمیر عمارت میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے دو مزدور جاں بحق
لاہور(92نیوز)لاہور کینٹ میں زیرتعمیر عمارت میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے دو مزدور جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ شمالی چھاؤنی کے علاقہ میں آج صبح پیش آیا جہاں پانی کے لیے بورنگ کرتے ہوئے پینسٹھ سالہ عبدالرحمان اور پچاس سالہ وسیم کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے ضروری قانونی کارروائی کرنے کے بعد میتیں ورثاءکے حوالے کر دیں۔