Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

زیرو زیرو سیون جیمز بانڈ کی گاڑی جیسی خوبیوں والی کلاسک کار نیلامی کیلئے پیش

زیرو زیرو سیون جیمز بانڈ کی گاڑی جیسی خوبیوں والی کلاسک کار نیلامی کیلئے پیش
June 13, 2019
 کیلیفورنیا (92 نیوز) زیرو زیرو سیون جیمز بانڈ کی گاڑی جیسی خوبیوں والی کلاسک کار نیلامی کیلئے پیش کر دی گئی۔ انیس سو پینسٹھ میں ہالی ووڈ فلم میں جیمز بانڈ کیلئے تیار کردہ تیرہ اشیا کو نیلام کیا جائے گا۔ ٹائر سلیشرز، مشین گنز اور بلٹ پروف شیلڈ سے مزین شاندار گاڑی کسی بانڈ سیریز میں تواستعمال نہ ہوئی لیکن پروڈیوسرز نے بانڈ فلم کی تشہیر کے لئے اسے کئی بار استعمال کیا۔ گاڑی کی نیلامی 15 اگست کو کیلیفورنیا میں ہوگی جس میں جیمز بانڈ سیریز کی دیگر اشیا بھی نیلامی کے لئے پیش کی جائیں گی۔ ایک انداز ے کے مطابق گاڑی کی چار سے چھ ملین ڈالرمیں نیلامی متوقع ہے۔