Thursday, October 6, 2022

زیرتعمیر عمارت کی چھت گرنے سے 4مزدورزخمی

زیرتعمیر عمارت کی چھت گرنے سے 4مزدورزخمی
لاہور(92نیوز)لاہور کے علاقہ سمن آباد میں زیرتعمیر عمارت کی چھت گرنے سے چار مزدور  زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیےہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ سمن آباد نالے کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک زیرتعمیرعمارت کی چھت اچانک گرگئی جس کے ملبے کے نیچے چار مزدور امانت، جاوید، فیاض اور عارف دب گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد چاروں مزدوروں کو ملبے تلے سے نکال کر طبی امداد کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا جہاں فیاض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ دوسری جانب پولیس نے ناقص میٹریل استعمال کرنے پر عمارت کے مالک فیصل انجم کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔