Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

زیبرا فنچ اپنے بچوں کو انڈوں میں ماحول سے مطابقت کی تربیت دیتے ہیں : محققین

زیبرا فنچ اپنے بچوں کو انڈوں میں ماحول سے مطابقت کی تربیت دیتے ہیں : محققین
August 21, 2016
لندن (ویب ڈیسک) سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ زیبرا فنچ نامی پرندہ ماحول سے مطابقت کیلئے اپنے بچوں کی اسی وقت تربیت شروع کر دیتے ہیں جب وہ انڈوں میں ہوتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک حالیہ مطالعے سے پتا چلا ہے کہ زیبرا فنچ نامی پرندہ اپنے انڈوں کے سامنے گانا گاتا ہے۔ سائنسدانوں نے اس بات کا کھوج لگایا کہ یہ پرندہ آخر ایسے کیوں کرتا ہے؟ دوران تحقیق سائنسدانوں پر منکشف ہوا کہ زیبرا فنچ اپنے انڈوں کے سامنے گانا اس لیے گاتا ہے کیونکہ وہ اپنے بچوں کو درپیش گرم موسم کا سامنا کرنے کیلئے پہلے ہی تیار کر رہا ہوتا ہے۔ زیبرا فنچ کے گانا گانے کے عمل سے انڈوں میں اس کے بچوں کی نشوونما تیز ہو جاتی ہے اور حیران کن طور پر وہ ماحول سے مطابقت کے قابل ہو جاتے ہیں۔ قبل ازیں تحقیق سے ثابت ہوا تھا کہ انڈے کے اندر ایمبریوز والدین کی مخصوص آوازیں اور پیغامات پہچانتے ہیں۔ یہ تحقیق معروف جریدے ”سائنس“ میں شائع ہوئی ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ انہوں نے ان پرندوں کے انڈوں کو لے جا کر مصنوعی ماحول میں رکھا اور انڈوں کے سامنے پرندوں کے گانوں کی ریکارڈنگز چلائیں تو انہوں نے وہی نتائج حاصل کیے۔ مخصوص درجہ حرارت والے انڈوں کے مقابلے میں ان انڈوں میں خلیوں کی نشوونما بہتر ہوئی جن کے لیے یہ گانے بجائے گئے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ بات حوصلہ افزا ہے کہ پرندے درجہ حرارت کے اعتبار سے اپنے بچوں کو مطابقت پیدا کرنا سکھاتے ہیں۔