زیارت کی قائد اعظم ریزیڈنسی میں بانی پاکستان کے یوم ولادت کی تقریب
زیارت ( 92 نیوز ) زیارت کی قائد اعظم ریزیڈنسی میں بانی پاکستان کے یوم ولادت کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ آئی جی ایف سی بھی تقریب میں شریک ہوئے ۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے پرچم کشائی کر کے تقریب کا آغاز کیا ۔ تقریب میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور بانی پاکستان کی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کیا ۔