زیارت،دکی میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے تین کان کن جاں بحق

زیارت ( 92 نیوز) زیارت کے علاقے دکی میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے تین کان کن جاں بحق، دو بے ہوش ہو گئے ۔
مقامی افراد کے مطابق زہریلی گیس کان میں بھر گئی جس سے تین مزدور دم توڑ گئے جب کہ دو بے ہوش ہو گئے ۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیاگیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام مزدوروں کا تعلق ژوب سے ہے ۔