Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

زیادہ اختیار نہیں مانگے مگر ممنون حسین بھی نہیں بن سکتا،فاروق ستار

زیادہ اختیار نہیں مانگے مگر ممنون حسین بھی نہیں بن سکتا،فاروق ستار
February 11, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) فاروق ستار نے پی آئی بی میں جنرل ورکرز کے اجلاس میں کارکنوں سے پوچھا کہ کیا مجھے پارٹی سے علیحدہ کرنے کا فیصلہ مانتے ہو؟ ۔جس پر شرکا نے نا منظور نا منظور کے نعرے لگا دیئے ۔

فاروق ستار نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  میں آمر نہیں بننا چاہتا نہ ہی میں نے زیادہ اختیارات مانگے ہیں مگر میں ممنون حسین بن کر بھی نہیں رہ سکتا ۔

فاروق ستار نے ایم کیوایم  رابطہ کمیٹی تحلیل کرکےنئے پارٹی انتخابات کا اعلان بھی کر دیا۔

کارکنوں نے فاروق ستار کے اعلان کی حمایت ہاتھ اٹھا کر کی ۔

پارٹی کے آرٹیکل 6 کے تحت تمام ڈسٹرکٹ، زونز ، ٹاؤن یو سیز فارغ کر دی گئیں ۔ فاروق ستار کاکہناہے کہ 17فروری کو اسی گراؤنڈ میں انتخابات ہوں گے۔

دوسری جانب فیصل سبزواری نے بیرون ملک روانگی کی تیاریاں کر لیں ، 92 نیوز نے ٹکٹ کی کاپی حاصل کرلی ۔