Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

زیادتی کا بدلہ لینے کے لئے 17 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

زیادتی کا بدلہ لینے کے لئے 17 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا
July 26, 2017

ملتان (92 نیوز) ملتان میں زیادتی کا بدلہ لینے کے پنچائیتی فیصلے پر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا یا گیا پولیس نے پنچائیت کے سرپنچ سمیت 10 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

تھانہ مظفر آباد کے علاقے راجا پور میں 16 جولائی کو 12 سالہ شمیم گھاس کاٹنے گئی تو وہاں عمر وڈا نے اسے پکڑ کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ یہ بات اس نے اپنے گھر والوں کو بتائی تو 18 جولائی کو وہاں مقامی افراد کی ایک پنچائیت منعقد ہوئی، جس میں سرپنچوں اور پنچائیتوں نے فیصلہ کیا کہ عمر وڈا کی 17 سالہ بہن عذرا بی بی کو بھی بدلے میں زیادتی کا نشانہ بنایا جاۓ۔

پنچائیتوں کے فیصلے کے بعد عذرا بی بی کو وہاں پکڑ کر لایا گیا اور شمیم کے بھائی اشفاق نے پنچائیتی حکم پر عذرا بی بی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

اس پنچائیت کے بعد شمیم بی بی کے گھر والوں نے ویمن پولیس سنٹر میں زیادتی ہونے بارے مقدمہ نمبر 9/17 درج کرایا۔ یہ معاملہ جب عذرا بی بی کے اہلخانہ کو معلوم ہوا تو انہوں نے بھی ویمن پولیس سنٹر میں مقدمہ نمبر 10/17 درج کراویا۔

پولیس کو دوران تفتیش یہ معلوم ہوا کہ عذرا بی بی کو پنچائیت میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے تو پولیس تھانہ مظفر آباد حرکت میں آ گئی۔

پولیس نے سر پنچ امین، آمنہ سمیت14 افراد کو گرفتار کر لیا اور دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔

پولیس حکام نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ پنچائیت کے حوالے سے ایک اور ایف آئی آر تھانہ مظفر آباد میں پولیس افسر کی مدعیت میں درج کی جاۓ گی اور اس حوالے سے لیگل ڈیپارٹمنٹ سے بھی مشاورت کی گئی ہے۔