Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

زہریلے کھانے سے دو بچوں کی ہلاکت ، سیمپلز سے زہر کے اثرات نہیں ملے

زہریلے کھانے سے دو بچوں کی ہلاکت ، سیمپلز سے زہر کے اثرات نہیں ملے
November 16, 2018
لاہور (92 نیوز) کراچی میں زہریلے کھانے سے دوبچوں کی ہلاکت کی کہانی نے نیا رخ اختیار کر لیا۔ پنجاب فرانزک کو بھجوائے گئے سیمپلز سے زہر کے اثرات نہیں ملے۔ ڈی جی پنجاب فرانزک  سائنس ایجنسی اشرف طاہر کا کہنا ہے کہ کراچی میں زہریلے کھانے سے دوبچوں کے سیمپلز میں زہر کے اثرات نہیں ملے۔ ہمیں بچوں کے الٹیوں کے سیمپل بھیجے گئے۔ پوسٹمارٹم کے سیمپل ملتے تو ہی کسی نتیجے پر پہنچا جا سکتا تھا۔ ڈی جی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کا کہنا تھا کہ ایک دو دن میں چیزیں مزید کلیئر ہو جائیں گی۔ کراچی کے علاقے زمزمہ میں ہوٹل کے زہریلے کھانے سے دوبچے جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ ان کی ماں کی حالت نازک ہے۔