Monday, October 3, 2022

زہرہ شاہد قتل کیس ، ایم کیو ایم رکن راشد ٹیلر ، زاہد عباس زیدی کو سزائے موت سنا دی گئی

زہرہ شاہد قتل کیس ، ایم کیو ایم رکن راشد ٹیلر ، زاہد عباس زیدی کو سزائے موت سنا دی گئی
کراچی (92 نیوز) کراچی میں انسدادہشتگردی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد کے قتل کا الزام ثابت ہونے پر ایم کیوایم کے دو کارکنوں راشد ٹیلراور زاہد عباس کو سزائے موت کا حکم سنا دیا۔ انسدادہشتگردی کی عدالت نے عرفان اور کلیم کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا۔ دونوں نے اعتراف کیا تھا کہ تحریک انصاف کو خوفزدہ کرنے کے لئے زہرہ شاہد کو قتل کیا تھا۔ گواہوں نے بھی عدالت کے روبرو دونوں کو شناخت  کر لیا تھا۔ زہرہ شاہد تحریک انصاف کے فعال رہنما تھی اور انہیں  مئی 2013 میں گھر کے باہر قتل کیا گیا تھا۔