Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

زکا وائرس 2013ءمیں جنوبی امریکا میں داخل ہو چکا تھا : طبی ماہرین کا انکشاف

زکا وائرس 2013ءمیں جنوبی امریکا میں داخل ہو چکا تھا : طبی ماہرین کا انکشاف
March 30, 2016
برازیلیا (ویب ڈیسک) طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ زکا وائرس جنوبی امریکا میں 2013ءمیں ہی پہنچ گیا تھا۔ اس سے قبل خیال کیا جا رہا تھا کہ مچھر کے کاٹنے سے پھیلنے والا زکا وائرس فٹ بال ورلڈ کپ کے دوران شائقین کی وجہ سے جنوبی امریکا پہنچا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ”جنرل سائنس“ نامی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے نتائج کے مطابق وائرس 2013 میں مئی اور مارچ کے مہینوں کے دوران برازیل پہنچ گیا تھا۔ یاد رہے کہ زکا وائرس نے جنوبی امریکا کے ممالک میں تباہی پھیلا رکھی ہے جبکہ اس کا پہلا مریض گزشتہ برس سامنے آیا تھا۔ اس وقت زکا وائرس 34 ممالک تک پھیل چکا ہے۔ طبی ماہرین نے زکا وائرس کا شجرہ نسب تیار کر کے اس بات کا اندازہ لگایا ہے کہ اس کے مشترکہ آبا و اجداد کب برازیل میں داخل ہوئے تھے۔ سائنس دانوں نے نتیجہ نکالا کہ وائرس 2013ءکے وسط سے آخر کے درمیان ملک کے اندر داخل ہوا تھا۔ زکا وائرس سے متاثرہ بچوں کے دماغ پیدائشی طور پر چھوٹے ہوتے ہیں۔