Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

زکا وائرس عالمی سطح پر خطرہ قرار، بچاؤ کے لیے مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے: مارگریٹ چین

زکا وائرس عالمی سطح پر خطرہ قرار، بچاؤ کے لیے مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے: مارگریٹ چین
February 2, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے زکا وائرس کو عالمی سطح پر خطرہ قرار دے دیا۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ براعظم جنوبی امریکا میں زکا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد تیس سے چالیس لاکھ ہو سکتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے زکا وائرس کو عالمی تشویس کی اس کیٹیگری میں رکھا گیا ہے جس میں ایبولا تھا۔ ماہرین اس وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث انتہائی فکر مند ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کی ڈائریکٹر جنرل مارگریٹ چین نے زکا کو ایک غیرمعمولی وائرس قرار دیا ہے اور مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ مارگریٹ چین کا کہنا تھا کہ زکا وائرس سے بچاؤ کا واحد حل ایڈیس نامی مچھر سے بچاؤ ہے جو اس وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بنتا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل عالمی سطح پر ہنگامی صورتحال کا اعلان ایبولا وائرس کے باعث کیا گیا تھا۔ ایبولا وائرس سے گیارہ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔