Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

زکا وائرس براعظم یورپ اور آسٹریلیا بھی پہنچ گیا

زکا وائرس براعظم یورپ اور آسٹریلیا بھی پہنچ گیا
February 6, 2016
میڈرڈ (ویب ڈیسک) سپین نے ایک حاملہ خاتون کے زکا وائرس سے متاثر ہونے تصدیق کر دی۔ تفصیلات کے مطابق یہ یورپ میں زکا وائرس کا منظر عام پر آنے والا پہلا کیس ہے اور اب تک سپین میں زکا وائرس سے متاثرین کے سات مزید کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ سپین کی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون حال ہی میں کولمبیا سے واپس آئی تھی۔ خیال رہے کہ زکا وائرس لاطینی امریکہ میں پھیلا ہوا ہے جس سے چھوٹے سر والے بچوں کی پیدائش ہو رہی ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے اس صورتحال کے پیش نظر عالمی صحت کی ہنگامی حالت کا نفاذ کیا ہوا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے دنیابھر میں تاکید جاری کر رکھی ہے کہ کوئی بھی شخص ان لوگوں سے خون کا عطیہ نہ لیں جنھوں نے حال ہی میں زکا وائرس سے متاثرہ علاقوں کا سفر کیا ہو۔ دوسری جانب آسٹریلیا میں بھی زکا وائرس کے دو کیس سامنے آئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ سڈنی کے دو رہائشی حال ہی میں کریبیئن ممالک سے لوٹے ہیں۔