Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

زکا وائرس براعظم امریکہ سے چین پہنچ گیا‘ متاثرہ شخص ہسپتال میں زیرعلاج

زکا وائرس براعظم امریکہ سے چین پہنچ گیا‘ متاثرہ شخص ہسپتال میں زیرعلاج
February 10, 2016
بیجنگ (ویب ڈیسک) چین میں زکا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا۔ وائرس ایک چونتیس سالہ شخص میں پایا گیا جو وینزویلا سے جیانگ زی صوبے میں اپنے گھر واپس آیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق متاثرہ چینی شخص نے حال ہی میں وینزویلا کا سفر کیا تھا۔ مریض چھے فروری سے ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ زکا وائرس جنوبی اور وسطی امریکی ممالک اور برازیل میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے متنبہ کیا کہ ممکنہ طور پر سنگین پیدائشی نقائص کا سبب بننے والا زکا وائرس جنوبی امریکی خطے میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس سے اس سال 40 لاکھ تک لوگ متاثر ہو سکتے ہیں۔