Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

زندگی کےہرلمحےکو انجوائے کرنیوالے افراد طویل عمر پاتے ہیں  : تحقیق

زندگی  کےہرلمحےکو انجوائے کرنیوالے افراد طویل عمر پاتے ہیں  : تحقیق
December 21, 2016

 لاہور(ویب ڈیسک)زندگی میں ہر وقت خوش باش رہنے والے افراد ہمیشہ طویل عمر جیتے ہیں ۔

 برطانیہ میں  کی جانے والے طبی تحقیق کے مطابق یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ خوشی اور مثبت سوچ صحت کے لیے اچھی ہے، مگر پہلی بار یہ بات سامنے آئی ہے کہ درحقیقت اس سے زندگی بھی طویل ہوتی ہے۔

لندن کالج یونیورسٹی کی تحقیق کے دوران 2002 سے 2013 تک ہزاروں معمر مرد و خواتین کا جائزہ لے کر یہ نتیجہ نکالا گیا کہ خوش باش زندگی حقیقی معنوں میں عمر پر اثرانداز ہوتی ہے۔

تحقیق کے مطابق مثبت سوچ اور زندگی میں اطمینان لمبی عمر کے لیے بہت ضروری ہے، اس سے قبل رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ مثبت جذبات صحت کے لیے بہتر ہوتے ہیں، یہ بس ایک پہلو تھا مگر اب اس کے دیگر پہلوﺅں کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔

تحقیق کے دوران محققین نے 10 ہزار کے لگ بھگ افراد سے تین مرحلوں میں ہر دو سال بعد ایک جیسے سوالات کیے اور 7 سال بعد یہ نتیجہ نکالا کہ زندگی سے لطف اندوز ہونا کسی بھی سبب موت کا خطرہ کم کردیتا ہے۔