Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

زمین کا اکلوتا چاند کیسے وجود میں آیا ؟

زمین کا اکلوتا چاند کیسے وجود میں آیا ؟
February 4, 2016
لندن (ویب ڈیسک) چاند کی تخلیق کا موضوع سائنس دانوں کے لیے ہمیشہ تجسس سے بھرپور رہا ہے۔ مختلف ادوار میں اس حوالے سے مختلف نظریات پیشے کیے جاتے رہے ہیں۔ اس سلسلے میں مقبول نظریہ یہی رہا ہے کہ نظام شمسی کی تخلیق کے موقع پر زمین کا ایک حصہ اس سے الگ ہو گیا تھا جو چاند کی صورت میں اس کے گرد گردش کرنے لگا۔ اب سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ چاند دراصل زمین اور ایک نومولود سیارے ”تھیا“ کے ٹکراو¿ سے وجود میں آیا تھا۔ یہ ٹکراو زمین کی تشکیل سے 10 کروڑ سال بعد پیش آیا جبکہ زمین کا جنم آج سے ساڑھے چار ارب سال قبل ہوا تھا۔ نئے نظریے کے مطابق زمین دراصل دو سیاروں کا مجموعہ ہے جو ایک دوسرے سے ٹکرا کر جڑ گئے تھے اور یہ ٹکراو اتنا زبردست تھا کہ اس کے نتیجے میں چاند کی تشکیل بھی ہوئی۔ اس نظریے پر تحقیق کے دوران اپالو مشنز میں خلابازوں کی جانب سے لائی جانے والی چاند کی چٹانوں کے تجزیے سے یہ سامنے آیا ہے کہ چاند پر پائے جانے والے آکسیجن آئسوٹوپ زمین جیسے ہی ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ سیارہ تھیا اور ابتدائی زمین میں تصادم اتنا بڑا تھا کہ دونوں سیارے موثر طریقے سے آپس میں جڑ کر ایک نئے سیارے کی شکل اختیار کر گئے جبکہ الگ ہونے والا ایک ٹکڑا چاند بن گیا۔