Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

زمینوں پر قبضے کی دھمکی دینےوالوں کا عوام خود محاسبہ کرینگے : حمزہ شہباز

زمینوں پر قبضے کی دھمکی دینےوالوں کا عوام خود محاسبہ کرینگے : حمزہ شہباز
December 21, 2015
لودھراں (92نیوز)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماو رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے زمینوں پر قبضہ کرنے کی دھمکی دینے والوں کا محاسبہ عوام خود کرینگے  ،عمران خان کنٹینر پر چڑھ کر پارلیمنٹ کو برا بھلا کہتے رہے لوگوں کو جھوٹ کی سیاست سکھاتے رہے کہتے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق لودھراں میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز  نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ پارلیمنٹ کو برا بھلا کہا  تحریک انصاف کے قائد لوگوں کو جھوٹ کی سیاست سکھاتے ہیں اور غریبوں کا بھی مذاق اڑاتے ہیں  کسان پیکیج جیسے فلاحی منصوبے کے خلاف بھی عدالت چلے گئے جو کہ افسوسناک ہے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ مسلم لیگ نون الیکشن جیت کر لودھراں کی قسمت بدل دے گی ۔انہوں نے کہا کہ لودھراں میں سیوریج اور سڑکوں کے مسائل حل کرائیں گے  حمزہ شہباز نے اپنی تقریر کے دوران ترقیاتی کاموں کا بھی ذکر کیا ۔ مسلم لیگ نون کے رہنما نے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا بھی وعدہ کیا اور بجلی کے منصوبوں کے جلد مکمل ہونے کی یقین دہانی کرائی ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام زمینوں پر قبضے کی دھمکی دینے والوں کا محاسبہ خود کریگی ۔