Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

زمبابوے کے ساتھ سیریز،قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آج اقبال سٹیڈیم میں ہوگا

زمبابوے کے ساتھ سیریز،قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آج اقبال سٹیڈیم میں ہوگا
May 16, 2015
فیصل آباد(سپورٹس ڈیسک)زمبابوے سے سیریز کے سلسلے میں قومی ٹیم کی تشکیل پر غور کے لیے قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آج شام اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں ہو رہا ہے جس میں چیف سلیکٹر ہارون رشید اور کوچ وقار یونس بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں جاری سپر ایٹ ٹی ٹونٹی ٹورنا منٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے چیف سلیکٹر اور کوچ فیصل آباد میں ہی موجود ہیں، جو کہ آج شام ہونیوالے ایک اہم اجلاس میں زمبابوے کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیموں کی تشکیل کے حوالے سے امور کا جائزہ لیں گے۔ ٹی ٹونٹی ٹیم کے لیے انگلینڈ میں موجود ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی سے بھی بذریعہ ٹیلی فون مشاورت کی گئی ہےجبکہ ون ٹیم کے سلسلے میں کپتان اظہرعلی سے اجلاس میں مشاورت کی جائیگی۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق سوموار کے روز لاہور میں باقاعدہ طور پر پاکستانی سکواڈ کا اعلان کردیا جائے گا  ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔