Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

زمبابوے کی سکیورٹی ٹیم بہت جلد پاکستان کا دورہ کریگی

زمبابوے کی سکیورٹی ٹیم بہت جلد پاکستان کا دورہ کریگی
April 29, 2015
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان نے کہا ہے کہ زمبابوے کی ٹیم اگلے مہینے کے وسط کے بعد پاکستان کا دورہ کریگی اور زمبابوے کی سکیورٹی ٹیم بھی پاکستان میں سکیورٹی انتظامات کے جائزے کیلئے بہت جلد دورہ کریگی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہریارخان کا کہناتھا کہ زمبابوے کی ٹیم کو فول پروف سکیورٹی دی جائے گی ۔ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے آہستہ آہستہ کھل رہے ہیں زمبابوےکو کینیا میں دی جانے والی سکیورٹی سے بہتر سکیورٹی دیں گے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ کل بنگلہ دیش کے دورہ پر جارہے ہیں اور وہاں پر پاکستانی ٹیم کے کپتان ،کوچ اور مینجر سے ملاقاتیں کرینگے۔ شہریارخان نے کہا کہ ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ کو فروغ دینے کےلئے پی سی بی بہترین منصوبہ بندی اور حکمت عملی طے کرے گا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔