Tuesday, April 30, 2024

زمبابوے کیخلاف پہلے ون ڈے کیلئے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

زمبابوے کیخلاف پہلے ون ڈے کیلئے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان
October 29, 2020
لاہور (92 نیوز) زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، دونوں ٹیموں میں پہلا ایک روزہ کل راولپنڈی میں دن 12 بجے کھیلا جائے گا۔ پندرہ رکنی ٹیم میں کپتان بابراعظم، امام الحق، عابد علی، فخرزمان، محمد رضوان اور حارث سہیل شامل ہیں، افتخاراحمد، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، عماد وسیم، وہاب ریاض، شاہین شاہ، حارث رؤف اور موسیٰ خان بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ ان فٹ شاداب خان کی جگہ پر عثمان قادر کو چانس مل گیا۔ کپتان بابراعظم کا کہنا ہے زمبابوئے سخت حریف ہے آسان نہیں لیں گئے، اچھا کمبی نیشن کھلانے کی کو شش ہے، تمام توجہ ون ڈے کرکٹ پر مرکوز ہے۔