Friday, October 7, 2022

زمبابوے کیخلاف سیریز کیلئے 22 ر کنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

زمبابوے کیخلاف سیریز کیلئے 22 ر کنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان
لاہور (92 نیوز) زمبابوے کیخلاف سیریز کیلئے 22 ر کنی قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر مصباح الحق نے زمبابوے کیخلاف سیریز کیلئے 22 ر کنی قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کیا، قومی اسکواڈ کپتان بابر اعظم، شاداب خان،عبداللہ شفیق، اسد علی، فخر عالم، فہیم اشرف، محمد حفیظ، حیدر علی، حارث سہیل، محمد حسنین، حارث رؤف، امام الحق، عماد وسیم، افتخار احمد، خوشدل شاہ، موسیٰ خان، محمد رضوان، روحیل نذیر، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر، وہاب ریاض اور ظفر گوہر پر مشتمل ہوگا۔ قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر مصباح الحق نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کوشش ہے اچھی اور بیلنس ٹیم بنائیں، اب سے تمام ون ڈے سیریز ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائنگ ہوں گی۔ ون ڈے کرکٹ اب ہمارے لیے بہت ضروری ہے۔ کسی ٹیم کو کمزورنہیں سمجھ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ کھیلے ایک سال ہوگیا،زیادہ تجربات نہیں کرینگے۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں اچھے کھلاڑی نظر آئے۔ چیف سلیکٹر مزید بولے کہ نیوزی لینڈ میں پاکستان شاہین نے پانچ میچ کھیلنے ہیں، اس ٹیم میں نئے باصلاحیت کھلاڑیوں کو مواقع دیں گے۔ نوجوان کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کرکٹ کے لئے فٹنس اور فیلڈنگ کو بہتر کرنا ہو گا۔