زمبابوے کیخلاف سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کپتان اور کوچ کی مشاورت سے ہو گا: چیف سلیکٹر ہارون الرشید
لاہور (92نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ کپتان اور کوچ سے ٹی ٹونٹی ٹیم کے حتمی انتخاب کے وقت مشاورت کی جائے گی، ٹیم کا اعلان چیئرمین کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔
زمبابوے کیخلاف ٹی ٹونٹی میچز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے اعلان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں ہونے والے سپر ایٹ ٹی ٹونٹی میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
ہارون رشید نے کہا کہ تاحال ٹیم کے انتخاب پر کچھ نہیں کہا جاسکتا، ٹیم کے حتمی انتخاب کے وقت کوچ اور کپتان سے مشاورت کی جائے گی۔ قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کا اعلان چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔