Tuesday, October 4, 2022

زمبابوے کیخلاف سیریز، قومی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے

زمبابوے کیخلاف سیریز، قومی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے
لاہور (92 نیوز) زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے۔ رپورٹ منفی آنے کے بعد اب اسکواڈ کے ارکان بائیو سیکیور ببل کا حصہ بن گئے ہیں، لاہور کے مقامی ہوٹل میں قائم کردہ ببل میں تمام کھلاڑیوں کو آپس میں ملنے کی اجازت ہوگی۔ زمبابوے کیخلاف سیریز ، قومی اسکواڈ ، کھلاڑیوں اور آفیشلز ، کورونا ٹیسٹ منفی ، 92 نیوز زمبابوے کیخلاف قومی اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں سمیت میچ آفیشل کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے، قومی ٹیم زمبابوے کیخلاف سیریز کے لیے تیاریوں کا آغاز آج سے کرے گی۔ لاہور کے مقامی ہوٹل میں قائم کردہ بائیو سکیور ماحول میں کھلاڑیوں کو آپس میں ملنے کی اجازت ہوگی، ہوٹل میں قومی ٹیم نے ناشتہ بھی کیا۔ قومی ٹیم آج سہ پہر 4 بجے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گی۔ دوسری جانب زمبابوے کی ٹیم دوسرے روز بھی راولپنڈی میں پریکٹس کرے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ تیس اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔