Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

  زمبابوے کو وائٹ واش ،ٹی ٹوئنٹی سریز پاکستان کے نام

   زمبابوے کو وائٹ واش ،ٹی ٹوئنٹی سریز پاکستان کے نام
September 29, 2015
ہرارے(سپورٹس ڈیسک)پاکستان نے زمبابوے کو ٹی ٹوینٹی سیریز میں وائٹ واش کر دیا، دوسرے ٹی ٹوینٹی میں میزبان ٹیم کو پندرہ رنز سے شکست دے دی ۔ تفصیلات کےمطابق باؤلرز نے گرین شرٹس کو زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز جتوا ہی دی۔ پاکستان نے دوسرے میچ میں بھی ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے میچ کی طرح دوسرے میں بھی میزبان ٹیم کو جیت کے لیے ایک سو سینتیس رنز کا ہدف دیا۔ دوسرے میچ میں بھی پاکستانی بیٹنگ متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکی۔ مین آف دی میچ  عمر اکمل  کے اڑتیس رنز ناٹ آؤٹ کے سوا دوسرا کوئی بلے باز کریز پر جم کر نہ ٹھہر سکا۔ محمد حفیظ سترہ، احمد شہزاد سات، صہیب مقصود چھبیس، شعیب ملک پندرہ، محمد رضوان سولہ اور شاہد آفریدی ایک بار پھر دو رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ عماد وسیم گیارہ رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ ایک بار پھر پاکستانی باؤلنگ نے بیٹنگ کی خامیوں پر پردہ ڈالا اور میزبان ٹیم کو سات وکٹوں میں ایک سو سینتیس رنز تک محدود کر دیا۔ عمران جونیئر نے سکندر رضا کی وکٹ سے انٹرنیشنل میچوں میں اپنا کھاتہ کھولتے ہوئے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد عرفان نے بھی دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، سہیل تنویر اور عماد وسیم کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ عماد وسیم دونوں میچوں میں شاندار آل راؤنڈر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی سیریز کے حقدار قرار پائے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔