Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

زمبابوے کرکٹ ٹیم کا لاہور ایئرپورٹ پر شاندار استقبال، پاکستانیوں کی محبت پر مہمان ٹیم کا اظہارتشکر، آج شام 4بجے پریس کانفرنس کرےگی

زمبابوے کرکٹ ٹیم کا لاہور ایئرپورٹ پر شاندار استقبال، پاکستانیوں کی محبت پر مہمان ٹیم کا اظہارتشکر، آج شام 4بجے پریس کانفرنس کرےگی
May 19, 2015
لاہور (92نیوز) آج کا دن پاکستانیوں کیلئے انتہائی طمانیت اور خوشی کا دن ہے کیونکہ پاکستان میں 6سال کے طویل عرصہ بعد انٹرنیشنل کرکٹ سرگرمیاں بحال ہو رہی ہیں، زمبابوے ٹیم کے پاکستان میں اترتے ہی پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ z1 زمبابوے کرکٹ ٹیم کی آمد کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے۔ صوبائی وزراءکرنل (ر) شجاع خانزادہ، مجتبیٰ شجاع الرحمن اور کرکٹ بورڈ کے حکام نے زمبابوے ٹیم کا استقبال کیا اور کھلاڑیوں کو گلدستے پیش کئے اور مہمان ٹیم کو سخت حفاظتی انتظامات میں ایئرپورٹ سے نجی ہوٹل لایا گیا۔ z2 زمبابوے ٹیم کی آمد پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کے چہروں پر خوشی دیدنی تھی۔ دریں اثنا پاکستان اور زمبابوے ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی اپنے ٹویٹر پیغامات میں خوشی کا اظہار کیا ہے۔ شعیب ملک نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ زمبابوین کرکٹر سکندر مرزا نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے دل کی گہرائیوں سے ہمارا استقبال کیا۔ z3 گریگ ایروائن نے کہا آج ایک نئے سفر کا آغاز ہوا ہے، پاکستانیوں نے ہمارا پرتپاک استقبال کیا۔ واضح رہے کہ زمبابوے کی ٹیم آج شام چار بجے پریس کانفرنس بھی کریگی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔