Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

زمبابوے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان: سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے 4رکنی وفد لاہور پہنچ گیا

زمبابوے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان: سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے 4رکنی وفد لاہور پہنچ گیا
May 6, 2015
لاہور (92نیوز) دورہ پاکستان کیلئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے زمبابوے کرکٹ بورڈ کا چار رکنی وفد لاہور پہنچ گیا ہے۔ وفد پاکستان میں زمبابوے ٹیم کے متوقع دورہ کیلئے جائزہ رپورٹ تیار کرے گا۔ سکیورٹی وفد کی کلیئرنس کے بعد ہی زمبابوے کی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔ وفد پاکستان میں اپنے قیام کے دوران پی سی بی حکام سے ملاقاتیں اور قذافی سٹیڈیم میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ اور بریفنگ بھی لے گا۔ وفد کی لاہور آمد کے موقع پر ایئرپورٹ اور اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔