زمبابوے کرکٹ ٹیم نے قرنطینہ کے دوران آج سے ٹریننگ کا آغاز کر دیا
راولپنڈی ( 92 نیوز)پاک زمبابوے سیریز کیلئے پاکستان میں موجود زمبابوے کرکٹ ٹیم نے قرنطینہ کے دوران آج سے ٹریننگ کا آغاز کردیا ۔
زمبابوے کی ٹیم ڈیڑھ بجے تک ٹریننگ کرے گی ، ڈھائی بجے زمبابوے کا ایک کھلاڑی پریس کانفرنس کرے گا ، ٹیم اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ گزشتہ روز کر لئے گئے تھے۔
قومی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ آج کیے جائیں گے ، پاکستانی ٹیم آج لاہور میں رپورٹ کرے گی ۔
پاکستانی اسکواڈ کل سے قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔