Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

زمبابوے نے شیڈول کے مطابق دورے کی یقین دہانی کرادی:شہریارخان

زمبابوے نے شیڈول کے مطابق دورے کی یقین دہانی کرادی:شہریارخان
May 15, 2015
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے لیے اچھی خبر ،پاکستانی میدانوں میں  انٹرنیشنل  کرکٹ کا جلد آغاز ہو گا،زمبابوے کرکٹ بورڈ نے  شیڈول کے مطابق دورے کی یقین دہانی کرا دی،چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے زمبابوے بورڈ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان  نے قدافی سٹیڈیم میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ نہیں ہوا ہے۔ اس سلسلے میں ہم مسلسل رابطے میں ہیں میرامتعدد مرتبہ زمبابوے کرکٹ بورڈ کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں انہوں نے پاکستان آنے کا پھر یقین دلایا ہے۔ شہریار خان نے کہا کہ زمبابوے بورڈ کو حکومت کی جانب سے کلیرنس مل گئی ہے۔  زمبابوے کرکٹ بورڈ نے آج حتمی فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔ پاکستان میں زمبابوے ٹیم کی سکیورٹی پر ایک ملین ڈالر خرچ ہوں گے اور زمبابوے کرکٹ ٹیم کو سٹیٹ پروٹوکول دیا جائے گا۔ زمبابوے دورہ پاکستان کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔