Tuesday, September 27, 2022

زمبابوے میں جاری سہ ملکی سیریز کا فائنل کل کھیلا جائے گا

زمبابوے میں جاری سہ ملکی سیریز کا فائنل کل کھیلا جائے گا
ہرارے (92 نیوز) زمبابوے میں جاری سہ ملکی سیریز کا فائنل کل کھیلا جائے گا۔ شاہین  کینگروز کو پچھاڑنے کے لیے میدان میں اتریں گے۔ دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق  دوپہر ایک بجے  ہرارے اسٹیڈیم میں ان ایکشن ہوں گی۔ پہلے مرحلے میں دونوں ٹیمیں دو بار آمنے سامنے ہوئیں ۔ ایک میچ میں آسٹریلیا نے  9 وکٹوں سے فتح کا جھنٖڈا گاڑا۔ دوسرے معرکے میں  شاہینوں نے بدلہ چکاتے ہوئے  45 رنز سے میدان مارا۔ قومی کپتان سرفراز احمد ٹرائی سیریز اپنے نام کرنے  کے ساتھ ساتھ ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار  رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔