زمبابوے دورہ پاکستان کے دوران سکیورٹی کی یقین دہانی چاہتا ہے:شہریارخان

لاہور(سپورٹس ڈیسک)زمبابوے نے دورہ پاکستان کا وعدہ کر لیا،صرف سکیورٹی کی یقین دہانی چاہتا ہے۔
چیرمین پی سی بی نے خوش خبری سنا دی ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی شکست سے مایوسی نہیں ہوئی، بنگلہ دیش کے کھیل میں بہت بہتری آئی ہے۔
نجم سیٹھی جون میں آئی سی سی کے صدر بنیں گے ان کے بعد اس عہدے پر صرف ٹیسٹ کرکٹر کا تقرر ہوا کرے گا۔
بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے بعد وہ لاہور میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔