Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

زمبابوےکےصدررابرٹ موگابےکہاں گئے؟؟؟عوام کا سوال

زمبابوےکےصدررابرٹ موگابےکہاں گئے؟؟؟عوام کا سوال
March 12, 2016
ہرارے(ویب ڈیسک)زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے کہاں گئے ؟؟؟ جی ہاں یہ سوال ہے زمبابوے کے  عوام کا جنہیں سرکاری میڈیا اور حکام نے متضاد اطلاعات دیکر چکرادیا ۔ تفصیلات کےمطابق زمبابوے  کے بانوے سالہ صدر رابرٹ موگابے نے بھارت  میں ہونے والے کلچرل فیسٹیول میں شرکت کرنا تھی  اس حوالے سے سرکاری میڈیا نے یہ خبر نشر کی کہ رابرٹ موگابے بھارت کے لیے روانہ ہوگئے ہیں تاہم بعد میں حکومتی ترجمان نے بیان دیا کہ  رابرٹ موگابے  سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے  بھارت نہیں  جاسکے اور وہ  دو روز سے ملک میں ہی موجود ہیں ،تاہم اس کے بعد میڈیا میں ہی ایک اور خبر سامنے آگئی کہ رابرٹ موگابے سات مارچ کو  ملک سے روانہ ہوگئے تھے اور وہ طبی معائنے کے لیے سنگاپور میں موجود ہیں ۔