Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

زمبابوےنے لنکن ٹائیگرز کو ڈھیرکرکےسیریز اپنے نام کرلی

زمبابوےنے لنکن ٹائیگرز کو ڈھیرکرکےسیریز اپنے نام کرلی
July 10, 2017

ہمبن ٹوٹا (92نیوز)زمبابوے نے گھر میں گھس کر لنکن ٹائیگرز کو  ڈھیر کر دیا سری لنکا کو پانچویں  ون ڈے  میں شکست دےکر سیریز تین دو سے اپنے نام کر لی۔

تفصیلات کےمطابق ہمبن ٹوٹا میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکن ٹیم پچاس اوورز میں صرف دو سو تین رنز بنا سکی ،،زمبابوے کے سکندر رضا نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔ ہدف کے تعاقب میں  زمبابوے کے اوپنرز نے جارحانہ آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں بانوے رنز جوڑے ۔ مائر اور مسکاڈزا کے آؤٹ ہونے کے بعد  وقفے وقفے سے زمبابوے کی  وکٹیں گرتی رہیں تاہم  سکندر رضا نے باؤلنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ آل راؤنڈ کارکردگی پر سکندر رضا مین آف دی میچ رہے۔ زمبابوے نے دو ہزار نو کے بعد کوئی اوے ون ڈے سیریز جیتی ہے۔