Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

زمبابوین ٹیم کے دورے سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو گی: ڈیو واٹمور

زمبابوین ٹیم کے دورے سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو گی: ڈیو واٹمور
May 4, 2015
ہرارے (ویب ڈیسک) زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیو واٹمور نے کہا ہے کہ وہ دوبارہ پاکستان آنے کے خیال سے بہت پرجوش ہیں، زمبابوے کی ٹیم کا دورہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ایک انٹرویو میں گرین شرٹس کے سابق کوچ ڈیو واٹمور نے کہا کہ پاکستان میں ان کے بہت سے دوست ہیں اور وہ ان سے ملنے کےلئے بے تاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زمبابوے کی ٹیم کے دورہ پاکستان میں ان کا کوئی کردار نہیں، زمبابوے کرکٹ بورڈ کے سربراہ الیسٹر کیمبل نے اس حوالے سے بہت کوششیں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زمبابوے کی ٹیم کا دورہ پاکستان بہت اہم ہے، اس سے نہ صرف زمبابوے کی ٹیم کو فائدہ ہو گا بلکہ دیگر کرکٹ ٹیموں کی پاکستانی آمد کی راہ ہموار ہونگی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔