زلفی بخاری کی غیر تسلی بخش کارکردگی ،وزارت اوور سیز کے امور متاثر

اسلام آباد ( 92 نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کی غیرتسلی بخش کارگردگی کے باعث وزارت اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کے امور بری طرح متاثر ہونے لگے ۔
ماتحت اداروں میں کرپشن، اقربا پروری کا سلسلہ بڑھ گیا ،، ای او بی آئی میں تین افسران کی خلاف ضابطہ تعینات کا بھی انکشاف ہوا ہے ، وزیراعظم کو تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد انکوائری شروع ہو گئیں ۔
وفاقی وزیر کا عہدہ خالی ہونے اور وزیراعظم کے معاون خصوصی سید ذوالفقارعباس بخاری(زلفی بخاری ) کی غیر تسلی بخش کارگردگی کے باعث وزارت اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ کے امور بری طرح متاثر ہوچکے ہیں۔
زلفی بخاری نے ستمبر 2018 کے بعد سے اب تک 7غیرملکی دورے کئے ہیں، ان کی خواہش پر وزارت میں انکے دفتر کی خصوصی تزئین وآرائش کی گئی تاہم دوسری طرف وزارت کے ماتحت 7اہم ترین اداروں کی کارگردگی ہرگزرے دن کیساتھ خراب ہورہی ہے ۔
مزدورں کی فلاح وبہبود کیلئے قائم ادارے کی گاڑیاں زلفی بخاری کے سٹاف کے زیر استعمال ہیں۔ غریب بوڑھے محنت کشوں او ربیواؤں کو اپنی جائز پنشن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ بعض بے سہارا بیواؤں کی پنشن رک چکی ہے ۔