Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

زلفی بخاری کی اوور سیز گلوبل فاؤنڈیشن کے وفد سے ملاقات

زلفی بخاری کی اوور سیز گلوبل فاؤنڈیشن کے وفد سے ملاقات
September 17, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے اوورسیز گلوبل فاؤنڈیشن کے وفدسےملاقات کی جس مین  نریندر مودی کے خلاف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران احتجاج کا فیصلہ کیا گیا وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کی اوورسیز گلوبل فاؤنڈیشن کے وفد کے ساتھ ملاقات ہوئی  جس میں سکھ فار جسٹس کے نمائندگان بھی شریک تھے ۔ اوورسیز گلوبل فاؤنڈیشن نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران  احتجاج کا فیصلہ کیاہے ۔ مسلم کمیونٹی  کے ساتھ سکھ کمیونٹی بھی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرے گی۔  کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی  کے لئے نیو یارک میں جنرل اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائے گا ۔