Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

زلفی بخاری اور معید یوسف کی وزیر خارجہ سے ملاقات،اوور سیز پاکستانیوں کی واپسی پر گفتگو

زلفی بخاری اور معید یوسف کی وزیر خارجہ سے ملاقات،اوور سیز پاکستانیوں کی واپسی پر گفتگو
April 28, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری  اور معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے  وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ۔

ملاقات کے دوران  عالمی وبائی صورتحال ، بیرون ملک مقیم وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی جلد واپسی کیلئے کی جانے والی کاوشوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر خارجہ نے بتایا کہ  بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی واپسی کا تیسرا مرحلہ کامیابی سے جاری ہے ۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اب  تک مختلف ممالک سے 12 ہزار کے قریب پاکستانیوں کو وطن واپس لا چکے ہیں  اب تک 63 ہزار کے قریب پاکستانی ہمارے پاس رجسٹر ہو چکے ہیں ، تیسرے مرحلے میں، ہفتہ وار 7 ہزار پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

ان کا کہنا تھ اکہ  صوبوں کے تعاون کے ساتھ ہماری استعداد کار میں مزید اضافہ ہو چکا ہے جو زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو بیرونی ممالک سے وطن واپس لانے میں مددگار ثابت ہو گا کورونا  وبا کے پھیلاؤ کو موثر انداز میں روکنے کیلئے  ملک بھر کے ایئر پورٹس پر ٹیسٹنگ اور قرنطینہ کی سہولیات سے متعلقہ وضع کردہ ایس او پی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔

معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار علی بخاری اور معاون خصوصی برائے قومی سلامتی  معید یوسف نے بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جلد وطن واپسی کیلئے وزیر خارجہ کی شبانہ خصوصی کاوشوں کو سراہا۔