زلزلے کے باعث بنگلا دیش میں موجود پاکستانی کھلاڑی بھی کمروں سے باہر نکل آئے

ڈھاکا(ویب ڈیسک)زلزلے کے باعث بنگلا دیش میں موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم بھی خوفزدہ ہو گئی، کھلاڑی اپنے کمروں سے باہر نکل آئے، ٹیم مینجمنٹ کے مطابق تمام کھلاڑی خیریت سے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق زلزلے کے تیز جھٹکے بنگلا دیش کے بیشتر شہروں میں بھی محسوس کئے گئے، پاکستانی کھلاڑی زلزلے کے وقت ڈھاکا میں موجود تھے۔
بنگلا دیش میں کسی طرح کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، ٹیم مینجمنٹ کے مطابق کھلاڑی خیریت سے ہیں، ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی واپس روانہ ہو چکے ہیں جبکہ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی آج کھلنا جائیں گے۔