Saturday, December 3, 2022

زلزلے سے میٹرو ٹریک بالکل محفوظ ہے :حنیف عباسی

زلزلے سے میٹرو ٹریک بالکل محفوظ ہے :حنیف عباسی
راولپنڈی(92نیوز)راولپنڈی میٹرو بس کے چیئرمین حنیف عباسی نے کہا ہے کہ زلزلے سے میٹرو بس ٹریک بالکل محفوظ رہا، ٹریک کے کسی حصے میں کوئی دراڑ نہیں آئی۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین میٹرو بس پراجیکٹ حنیف عباسی کا کہنا تھا ایک لاکھ 20 ہزار مسافر روزانہ میٹرو بس پر سفر کرتے ہیں، پراجیکٹ کے ہر ستون میں40 سے45 ٹن سریا لگا ہوا ہے۔ حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ میٹرو بس کا 24 کلومیٹر ٹریک 14 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل ہوا، میٹرو بس کا ایک ایک پلر 40سے45 فٹ تک گہرا ہے۔ حنیف عباسی کا دعویٰ  کہ میٹرو بس ٹریک میں کوئی دڑار نہیں اپنی جگہ لیکن حقائق اس کے بر عکس ہیں عوام کی جانب سے میڈیا کو موصول ہونے والی موبائل فوٹیج میں ٹریک پر دراڑیں واضح نظر آ رہی ہیں۔