Wednesday, November 29, 2023

زلزلہ سے ہلاکتوں کی تعداد 15ہزار تک پہنچ سکتی ہے: آرمی چیف نیپال

زلزلہ سے ہلاکتوں کی تعداد 15ہزار تک پہنچ سکتی ہے: آرمی چیف نیپال
May 1, 2015
کھٹمنڈو (ویب ڈیسک) نیپال میں ہولناک زلزلے کے بعد بھی ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہور ہا ہے اور اب تک 6 ہزار افراد موت کی وادی میں اتر چکے ہیں جبکہ گیارہ ہزار افراد زخمی ہیں۔ نیپال کے آرمی چیف کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد پندرہ ہزار تک ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک کی ٹیمیں عمارتوں کے ملبے سے لاشوں کو نکالنے اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کررہی ہیں جبکہ دنیابھر سے خصوصی طیارے پینے کا پانی، ادویات اور کھانے کا سامان لے کر دارالحکومت کھٹمنڈو پہنچ رہے ہیں۔ نیپال کے آرمی چیف گورورانا نے کہا ہے کہ زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد پندرہ ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ نیپال میں آنےوالی اس قدرتی آفت کی وجہ سے 70ہزار سے زائد گھر مسمار جبکہ 5پانچ لاکھ 30ہزار مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔