Thursday, December 1, 2022

زلزلہ سے جاں بحق افراد کے اہل خانہ کیلئے تین‘ تین لاکھ روپے امداد کا اعلان

زلزلہ سے جاں بحق افراد کے اہل خانہ کیلئے تین‘ تین لاکھ روپے امداد کا اعلان
پشاور (92نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے زلزلے سے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے تین‘ تین لاکھ روپے امداد کا اعلان کر دیا ہے۔ متاثرہ گھروں کی بحالی کے لئے فی کس 80 ہزارروپے دیئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ روز آنے والے تباہ کن زلزلے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو تین‘ تین لاکھ اور زخمیوں کو فی کس پچاس‘ پچاس ہزار روپے دیے جائیں گے۔ صوبائی حکومت نے زلزلے میں تباہ ہونے والے گھروں کی بحالی کے لئے فی کس 80 ہزار روپے دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی حکومت نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو زلزلہ سے ہونےوالے نقصانات کی رپورٹ تیار کرنے اور متاثرہ خاندانوں کا ڈیٹا جمع کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔