Monday, October 3, 2022

زعیم قادری کی پیر آف سیال شریف سے ملاقات، منانے کی کوشش

زعیم قادری کی پیر آف سیال شریف سے ملاقات، منانے کی کوشش

سرگودھا ( 92 نیوز ) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب زعیم قادری پیر حمید الدین سیالوی کو منانے کےلیے سیال شریف پہنچے ۔ اہم ملاقات میں پیر حمید الدین سیالوی کو منانے کے لئے زعیم قادری نے خوب جتن کئے ۔ اس موقع پر لیگی ایم این اےحامد حمید، عبدالرزاق ڈھلوں، ملک وارث کلو، غلام نظام الدین سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
پیر حمید الدین سیالوی نے زعیم قادری کے سامنے 5 نکاتی ایجنڈا رکھ دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ختم نبوت کے معاملہ پر رانا ثناء اللہ نے جو بیان دیا تھا اس پر وہ وزارت سے مستعفیٰ ہوں یا تین دسمبر تک دربار سیال شریف پر حاضر ہوکر اپنے بیان پر معافی مانگیں ۔
اگر ایسا نہ ہوا تو گزشتہ میٹنگ میں پیش کیے گئے تمام استعفے قومی و صوبائی اسمبلی میں پیش کر دیں گے ۔
پیر آف سیال شریف نے مطالبہ کیا کہ انتخابی اصلاحات بل میں ترمیم کے محرکات سامنے لائے جائیں جبکہ ختم نبوت قانون میں ترمیم کے ذمہ داروں کو عہدوں سے ہٹا کر سزا دی جائے۔
زعیم قادری نے بھی تمام تر معاملات وزیر اعلیٰ پنجاب تک پہنچانے کی یقین دہانی کروا دی ۔