Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

زعیم قادری کی اہلیہ مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی بننے کو تیار

زعیم قادری کی اہلیہ مسلم لیگ ن  کی ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی بننے کو تیار
July 28, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) مسلم لیگ ن کو خیرباد کہنے والے سابق صوبائی وزیر زعیم حسین قادری کی اہلیہ عظمیٰ زعیم قادری مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی بننے کو تیار ہیں ۔ زعیم حسین قادری نے مسلم لیگ ن کو الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے  خیرباد کہا اور عام انتخابات میں لاہور میں اپنا پینل میدان میں اترا جس کو منہ کی کھانا پڑی ۔ خود زعیم قادری اپنی بھی ضمانت ضبط کروا بیٹھے ۔ الیکشن سے قبل زعیم قادری نے اہلیہ کو نون لیگ کی ٹکٹ پر رکن اسمبلی نہ بنانے کا اعلان کیا تھا  مگر الیکشن کے بعد عظمی زعیم قادری کا انتخاب یقینی ہوگیا تو موڈ بھی بدل گیا ۔ عظمیٰ قادری کا کہنا ہے کہ  ن لیگ سے ناراض ضرور ہوں لیکن رکنیت کا حلف اٹھاؤں گی ، استعفیٰ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ بعد میں کروں گی ۔