Saturday, July 27, 2024

زرمبادلہ ذخائر 20 ارب ڈالر‘ افراط زر کی شرح کم ترین سطح پر آ گئی: اسحق ڈار کا دعویٰ

زرمبادلہ ذخائر 20 ارب ڈالر‘ افراط زر کی شرح کم ترین سطح پر آ گئی: اسحق ڈار کا دعویٰ
February 4, 2016
لاہور (92نیوز) اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ٹیکس نیٹ بڑھائیں گے‘ خسارے میں چلنے والے اداروں کی کارکردگی بہتر کر رہے ہیں۔ وزیرخزانہ نے پھر دو ہزار اٹھارہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد تقریب سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومتی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔ معیشت بہتر ہورہی ہے۔ خسارے میں چلنے والے ادارے بھی بہتر ہو جائیں گے۔ تاجروں کے لئے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم متعارف کروائی ہے جبکہ مالیاتی نظم و نسق پر سختی سے عمل کر رہے ہیں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ حکومت نے گزشتہ تین برسوں میں مالیاتی خسارے کو نصف کر دیا ہے جس کے باعث ترقیاتی اخراجات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ پسماندہ اور کمزور طبقے کیلئے مختلف پروگرام شروع کئے ہیں۔ وزیر خزانہ نے اس موقع پر پھر لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کی نوید سناتے ہوئے واضح کیا کہ 2018ءمیں بجلی وافر ہوگی۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے بھی اقدامات کر رہی ہے۔