Thursday, December 1, 2022

زرداری ہمیشہ پیش ہوئے ، گرفتاری کی نوبت نہیں آنی چاہئے تھی ، شہباز شریف

زرداری ہمیشہ پیش ہوئے ، گرفتاری کی نوبت نہیں آنی چاہئے تھی ، شہباز شریف
اسلام آباد ( 92 نیوز) اپوزیشن قومی اسمبلی شہباز شریف نے  اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زرداری ہر موقع پر  نیب میں  پیش ہوئے ، انہوں نے نیب سے بھرپور تعاون کیا ، ان کی گرفتاری کی نوبت نہیں آنی چاہئے تھی ۔ اپوزیشن  لیڈر کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے کسی طریقے سے بھی کوئی ہتھکنڈے استعمال نہیں کیے،نیب کی جانب سے اس طرح کا اقدام کا جواز نہیں بنتا،اپنی پارٹی اور اپوزیشن کی طرف سے گزارش ہے کہ آصف زرداری کے پروڈکشن جاری کرکے ماضی کی روایات کو برقرار رکھیں شہباز شریف نے اسپیکر اسد قیصر سے کہا کہ  میرے پروڈکشن آرڈر جاری کرکے آپ نے ہاؤس کا قد بڑھایا، آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر بھی آج ہی جاری کرکے اپوزیشن کو شکریہ کا موقع دیں، تاخیر سےکام نہ لیا جائے، امید ہے خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر بھی جاری کیے جائیں گے۔