Tuesday, April 30, 2024

زرداری کی گرفتاری ، سندھ میں بھرپور رد عمل نہ آنے پر پی پی قیادت پریشان

زرداری کی گرفتاری ، سندھ میں بھرپور رد عمل نہ آنے پر پی پی قیادت پریشان
June 11, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) زرداری کی گرفتاری  پر سندھ میں بھرپور رد عمل نہ آنے پر پی پی قیادت پریشان ہو گئی ۔ پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نےصوبائی تنظیم اور ارکان اسمبلی پربرہمی کا اظہار کر دیا۔ آصف زرداری کی گرفتاری  پر سندھ  میں کوئی بڑا مظاہرہ نہیں ہوا ،  پیپلزپارٹی کی سندھ میں 11 سال سےحکومت ہے ، صوبے کے 29 اضلاع میں گیارہ ہزار جیالے بھی احتجاج کےلیےنہیں نکلے ، نہ سڑکوں پر آئے ، نہ پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی باہر نکلے ۔ سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے 99 ارکان ہیں بیشتر نے گزشتہ روز ہونیوالے مظاہروں میں شرکت نہیں کی ۔ پیپلزپارٹی کا گڑھ کہلانے  والےلاڑکانہ اور زرداری کے آبائی شہر نوابشاہ میں بھی کوئی بڑا احتجاج نہیں ہوا۔ کراچی میں موجود ارکان سندھ اسمبلی وسینٹرز کی اکثریت نےبھی خود کو احتجاج مظاہروں سےدور رکھا۔ ذرائع کےمطابق پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے بڑے مظاہرے نہ ہونے پرمقامی قیادت پر برہمی کااظہارکیاہے۔ دوسری جانب  پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف آج یوم سیاہ منائےگی ۔ پیپلزپارٹی کےتحت تمام ضلعی ہیڈکوارٹرزمیں احتجاجی مظاہرے ہونگے۔ کراچی میں حسن اسکوائر،لیاری،سہراب گوٹھ پر جیالے احتجاج کی کال دی گئی ہے۔