Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

زرداری کی گرفتاری ،پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج سہ پہر طلب‏

زرداری کی گرفتاری ،پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج سہ پہر طلب‏
June 11, 2019
اسلام آباد( 92 نیوز) آصف زرداری کی گرفتاری کے معاملے پر پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے سندھ ہاؤس اسلام آباد طلب کر لیا گیا ۔ طلب کردہ اجلاس میں  زرداری کی گرفتاری کیخلاف  پارلیمان کے اندر پارٹی حکمت عملی پر غور ہوگا جبکہ  آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ نیب نے گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے درخواست ضمانت میں توسیع نہ ملنے اور گرفتاری کی اجازت ملنے پر  سابق صدر کو زرداری ہاؤس اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا ۔ نیب کی ٹیمیں سابق صدر کی گرفتاری کے لئے  زرداری ہاؤس پہنچیں جہاں سکیورٹی اہلکاروں نے مزاحمت کی ، بعد ازاں سابق صدر نے گرفتاری دے دی ۔ نیب کو گرفتاری دینے سے قبل جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے جب  آصف زرداری  نے اپنی صاحبزادی آصفہ زرداری کے گلے  لگا کر  پیار کیا ۔ بلاول بھٹو اور آصفہ،  آصف زرداری کو  نیب کی گاڑی تک چھوڑنے آئے جب کہ  گاڑی میں سوار ہونے کے بعد بلاول بھٹو نے اپنےو الد کے  رخسار پر بوسہ دیا۔