زرداری کی نیب ریفرنسز میں بریت کی درخواست کی سماعت ملتوی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)آصف زرداری کی نیب ریفرنسز میں بریت کی درخواست پردلائل نہ ہوئے ،احتساب عدالت کے جج کی رخصت کے باعث سماعت ملتوی۔
احتساب عدالت میں آصف زرداری کیخلاف ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنسز کی سماعت آج مقرر تھی۔
جس میں آصف زرداری کی بریت کی درخواست پر حتمی دلائل دیئے جانا تھے تاہم احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔
اب ان نیب ریفرنسز پر سماعت گیارہ مارچ کو ہوگی۔