Saturday, January 29, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نواز زرداری ملاقات اب جیل میں ہوگی ، حلیم عادل شیخ

نواز زرداری ملاقات اب جیل میں ہوگی ، حلیم عادل شیخ
January 28, 2019
کراچی ( 92 نیوز) تحریک انصاف کے ارکان  سندھ اسمبلی نےکہاہے کہ نواز زرداری ملاقات اب جیل میں ہوگی ، مرادعلی شاہ کومعاف نہیں کرینگے ۔ سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے ارکان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ڈوبتا ہوا دیکھنے سے متعلق بیان پر وزیراعلیٰ سندھ کو معاف نہیں کریں گے۔ حلیم عادل شیخ نےکہاکہ آصف زرداری اورنوازشریف کی ملاقات اب جیل میں ہوگی۔ رمضان گھانچی پرحملہ کرنے والوں کوپولیس تحفظ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں  بلاول ہاؤ س سے سکیورٹی خدشات ہیں۔تحریک انصاف کے رہنماوں نے آئی جی سندھ کی تبدیلی کامطالبہ کیا۔ حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ  آئی جی سندھ کوتبدیل کرنے کےلئے وزیراعظم کوخط لکھ رہے ہیں۔ اب انصاف اور حق کی بات کادورہ ہے ، نیب کی تمام انکوائریز کھلنی چاہیں۔